12 فروری 2026 - 12:28
مآخذ: ابنا
یورپی پارلیمنٹ کی رکن کی فلسطین کے معاملے پریورپی یونین کی دوہری پالیسیوں پر سخت تنقید

یورپی پارلیمنٹ کی رکن سیسیلیا ایسٹراڈا نے کہا ہے کہ غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی اقدامات کھلی طور پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، اور یورپی یونین اس معاملے پر دوہرا معیار اپنا رہی ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، یورپی پارلیمنٹ کی رکن سیسیلیا ایسٹراڈا نے کہا ہے کہ غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی اقدامات کھلی طور پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، اور یورپی یونین اس معاملے پر دوہرا معیار اپنا رہی ہے۔

الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے زور دیا کہ یورپی یونین کو مغربی کنارے اور غزہ کے فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات کرنے چاہییں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ پالیسیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ برسلز فلسطین کے معاملے پر واضح اور منصفانہ مؤقف اختیار کرنے میں ناکام رہا ہے۔

سیسیلیا ایسٹراڈا نے اسرائیلی فوجی کارروائیوں اور پالیسیوں کو بین الاقوامی معاہدوں کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے سیاسی اور اقتصادی دباؤ کو استعمال کرتے ہوئے اسرائیل کو فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کا احترام کرنے اور عالمی قوانین کی پاسداری پر مجبور کرے۔

ادھر یورپی یونین نے بدھ کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیلی کابینہ کے مغربی کنارے پر کنٹرول بڑھانے کے فیصلے کو بین الاقوامی قانون سے متصادم قرار دیا۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس اور دو کمشنروں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدامات منفی نتائج کے حامل ہو سکتے ہیں اور خطے میں جاری سفارتی و امن کوششوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل کے نئے فیصلے سے "الخلیل پروٹوکول" پر اثر پڑ سکتا ہے اور مقدس مقامات کی حساس موجودہ حیثیت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha